latest newsPakistan

پی جے ایس اے کے جاپانی زبان میں تقریری مقابلے کا انعقاد، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی

لاہور(ہم شہری) پاکستان جاپان سوشل اکنامک ایسوسی ایشن (پی جے ایس اے) کے زیر اہتمام جاپانی زبان میں تقریری مقابلہ 2026ء فلٹیز ہوٹل لاہور میں منعقد ہوا، جس میں جاپانی زبان سیکھنے والے طلبہ، پیشہ ورانہ شعبوں میں آگے بڑھنے کے خواہش مند افراد، اساتذہ اور مختلف اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

پاکستان میں جاپان کے سفارت خانے کی فرسٹ سیکریٹری تاکاکو ساتو نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر جاپانی زبان سیکھنے والے مختلف مراحل کے شرکا نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور حاضرین کے سامنے اظہار خیال کرتے ہوئے اعتماد کا مظاہرہ کیا۔

تقریب میں ثقافتی سرگرمیوں کے علاوہ نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور این فور اسکالرشپ پروگرام کے نتائج کا بھی اعلان کیا گیا۔

پی جے ایس اے کے مطابق ایسوسی ایشن نوجوانوں، طلبہ، جاپانی زبان سیکھنے کے خواہش مند افراد اور پیشہ ور افراد کو زبان کی تعلیم، ادارہ جاتی تعاون اور روزگار کے مواقع کے ذریعے باوقار خودمختاری کی جانب گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

ایسوسی ایشن کا مقصد تعلیم کو عملی صلاحیت، صلاحیت کو بامعنی مواقع اور مواقع کو باوقار خودمختاری میں تبدیل کرنا ہے۔ ادارے کے مطابق اس کی اصل کامیابی ان افراد کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانا اور ان کے بہتر مستقبل کی تشکیل میں کردار ادا کرنا ہے، جو اس کے نعرے ’’اقوام کو جوڑنا‘‘ کی عملی عکاسی کرتا ہے۔

تقریب کے دوران جاپانی سفارت خانے کی فرسٹ سیکریٹری تاکاکو ساتو نے ستارہ عارف کو تعریفی شیلڈ بھی پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button