latest newsPolitics
بلاول بھٹو کی زرداری ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات، ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ہم شہری) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کو زرداری ہاؤس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران شرکا نے ملکی سیاسی منظرنامے اور مختلف قومی و سیاسی امور پر مشاورت کی اور اپنی آرا کا تبادلہ کیا۔
پیپلز پارٹی نے انتخابی اصلاحات کے عمل کو بروقت آگے بڑھانے پر زور دیتے ہوئے مجوزہ پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے لیے اپنے نام قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کو بھجوا دیے ہیں۔
پیپلز پارٹی اپوزیشن جماعتوں پر بھی زور دے رہی ہے کہ وہ مذاکرات کے بائیکاٹ کے بجائے پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہو کر انتخابی اصلاحات کے عمل کا حصہ بنیں۔



