latest newsPakistan

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں 10 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد(ہم شہری)اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ 10 نومبر کو اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

عدالت نے فریقین کے وکلا سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔ گزشتہ سماعت پر عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی درخواست پر بینچ نے کارروائی ملتوی کر دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button