ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کا کنٹرول، وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی کوششیں تیز ہونے کا امکان

واشنگٹن: امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان کا کنٹرول ڈیموکریٹس کے ہاتھ میں آنے سے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے لیے مشکلات بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ ان کے خلاف مواخذے کی کوششوں میں بھی تیزی آسکتی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کو آگے بڑھانے اور مزید ریپبلکن ارکان کی حمایت حاصل ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
کانگریس کے ارکان ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے، فوجی کارروائی کے طریقہ کار، کانگریس کو اعتماد میں نہ لینے اور جنگ پر آنے والے اخراجات کے حوالے سے وزیر جنگ سے جواب طلب کرنا چاہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد ستمبر 2026 میں ڈیموکریٹس نے نہیں بلکہ ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے پیش کی تھی۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس قرارداد پر ممکنہ ووٹنگ سے بچنے کے لیے ریپبلکن قیادت نے ستمبر میں ایوان نمائندگان کا اجلاس مقررہ وقت سے پہلے ہی ختم کردیا تھا۔



