latest newsWorld
امریکی ریاست فلوریڈا میں طیارہ حادثہ، 9 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا کی پام بیچ کاؤنٹی میں نجی کمپنی کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں طیارے میں سوار تمام 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ پام بیچ کاؤنٹی کے علاقے گرین ایکر میں ایک رہائشی علاقے میں گرا، جس کے نتیجے میں سڑک پر بڑا گڑھا پڑ گیا جبکہ طیارے کا ملبہ اطراف میں بکھر گیا۔
رپورٹس کے مطابق نجی طیارہ ٹیکساس سے بہاماس جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کا مقام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ مار اے لاگو سے تقریباً 7 میل دور ہے۔
حکام نے طیارہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔



