latest newsPakistan
امریکی سینیٹ انتخاب: ڈیموکریٹک رہنما ہیلی اسٹیونز کی ری پبلکن امیدوار کی حمایت

واشنگٹن: امریکی ریاست مشی گن سے سینیٹ کے امیدوار عبدل السید کی سابق ڈیموکریٹک حریف ہیلی اسٹیونز نے پارٹی مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے ری پبلکن امیدوار مائیک راجرز کی حمایت کا اعلان کردیا۔
ہیلی اسٹیونز کی جانب سے مائیک راجرز کی توثیق پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اسٹیونز سے رابطہ کرکے ان کا شکریہ ادا کریں گے۔
دوسری جانب عبدل السید نے اس پیش رفت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ وہ ہیلی اسٹیونز کے بارے میں سوچتے تک نہیں۔
واضح رہے کہ امریکا میں وسط مدتی انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے۔



