latest newsWorld
آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، پاسداران انقلاب کا دعویٰ

تہران: ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکوں کا شکار ہوگئے، جن میں سے ایک سپر ٹینکر میں شدید دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق دونوں جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے غیر مجاز راستہ استعمال کر رہے تھے اور انہوں نے اپنے نیویگیشن اور شناختی نظام بھی بند کر رکھے تھے۔
بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں ٹینکرز امریکی فوج کی مبینہ مدد سے خفیہ طور پر گزرنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم بارودی سرنگوں سے ٹکرانے اور دھماکوں کے بعد انہیں وہیں رکنا پڑا۔
پاسدارانِ انقلاب نے متاثرہ آئل ٹینکرز کے نام ظاہر نہیں کیے۔ یہ دعوے تاحال آزاد ذرائع سے تصدیق شدہ نہیں ہیں۔



