latest newsWorld
افغانستان سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی

جنوبی وزیرستان: افغانستان سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کا پاکستانی سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جواب دیا۔
ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے مطابق پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد افغان سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنوں اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کے بھرپور ردعمل پر افغان طالبان اپنی چوکیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے، جبکہ پاکستانی حدود میں سرحدی علاقوں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔



