latest newsPolitics

محمود اچکزئی نے نواز شریف کی مدد سے ہاری ہوئی نشست حاصل کی، بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے نواز شریف کی مدد سے ہاری ہوئی نشست حاصل کی، تاہم وہ بانی پی ٹی آئی کے لیے شہباز شریف کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت کے سابق مشیر بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنایا، لیکن وہ ان کے لیے کچھ نہیں کر رہے۔

بیرسٹر سیف نے مزید دعویٰ کیا کہ راجہ ناصر عباس اسٹیبلشمنٹ کی اہم شخصیات کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں، تاہم یہ رابطے عمران خان کی رہائی کے لیے نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button