latest newsSports

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 3 وکٹوں سے ہرا کر سہ ملکی سیریز جیت لی

لاہور: پاکستان نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پاکستان نے 326 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے کمیندو مینڈس نے 131 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 12 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ پون رتنائیکے نے 77 جبکہ اوشکا فرنانڈو نے 38 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان آغا، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 127 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ سعد بیگ نے 74 اور عرفات منہاس نے 61 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ حسن نواز 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے سہ ملکی سیریز میں فائنل سمیت مجموعی طور پر 5 میچ کھیلے، جن میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان نے پہلی مرتبہ ہوم گراؤنڈ پر کوئی انٹرنیشنل ایونٹ جیتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 2008 میں ون ڈے سہ ملکی سیریز کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، جب بنگلہ دیش میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button