latest newsPakistan

سیالکوٹ: ٹک ٹاکر کی مہندی میں بھگدڑ، ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی

سیالکوٹ میں معروف ٹک ٹاکر کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 13 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مہندی کی تقریب ڈسکہ روڈ پر واقع اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی تھی، جہاں عوام کو عام دعوت دی گئی تھی۔ تقریب میں انعامات کے لیے قرعہ اندازی کا اعلان بھی کیا گیا تھا، جس کے باعث اسٹیڈیم کے باہر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم کا گیٹ کھلتے ہی اندر داخل ہونے کے لیے لوگوں میں دھکم پیل شروع ہوگئی، جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔ واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 13 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button