latest newsPakistan

نجی ٹرینوں میں صحافیوں کے لیے رعایتی سفری سہولت بحال، ریلوے رپورٹرز ایسوسی ایشن کا اظہارِ تشکر

لاہور(عمران اسلم)ریلوے رپورٹرز ایسوسی ایشن (آر آر اے) کے عہدیداروں نے نجی شعبے کے تحت چلنے والی ٹرینوں میں صحافیوں کے لیے رعایتی سفری سہولت بحال کرنے پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد حفیظ اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹرز میں سی ای او محمد حفیظ اللہ سے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر صحافیوں کو دورانِ سفر درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پاکستان ریلوے کی ٹرینوں میں صحافیوں کے لیے 80 فیصد رعایتی سفری سہولت بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس پر سی ای او محمد حفیظ اللہ نے ریلوے سے متعلقہ امور اور صحافیوں کے سفری مسائل کے حل میں تعاون کی یقین دہانی کرائی اور رعایت کی بحالی کے مطالبے پر مثبت پیش رفت کی امید دلائی۔

ملاقات میں سینئر صحافی حافظ فیض احمد، طالب آفریدی، لاہور پریس کلب کے فنانس سیکرٹری سالک نواز، آر آر اے کے صدر میاں علی افضل، سینئر نائب صدر علی فاروق، جنرل سیکرٹری رانا اشفاق احمد اور جوائنٹ سیکرٹری دیبا مرزا شریک تھے۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے عزم ظاہر کیا کہ صحافی برادری کو پاکستان ریلوے میں درپیش مسائل کے حل، سفری سہولتوں کی بہتری اور حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button