latest newsPolitics

خیبرپختونخوا حکومت کے خاتمے کے ذمہ دار پارٹی رہنما ہیں، بیرسٹر سیف

سابق مشیر خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے خاتمے اور تحریک انصاف کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار پارٹی رہنما ہیں، انہیں استعفے دے دینے چاہئیں۔

بیرسٹر سیف نے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، محمود خان اچکزئی اور ناصر عباس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ رہنما پارٹی کی موجودہ تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی اور ان کی کچن کابینہ کے ارکان پارٹی کا بھٹا بٹھا کر وی آئی پی حفاظتی تحویل میں مرغے کھا رہے ہیں، جبکہ منتخب حکومت مخالفین کے حوالے کردی گئی ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے اہل خانہ کی رہائی کے لیے کچھ نہیں کیا گیا، حالانکہ پارٹی رہنماؤں کو ووٹ صرف بانی پی ٹی آئی کے نام پر ملے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button