latest newsPakistan

قومی اسمبلی میں خواتین کو غیر جنسی ہراسانی سے تحفظ دینے کی قرارداد منظور

قومی اسمبلی نے کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، جس میں ہراسانی کی قانونی تعریف کو صرف جنسی نوعیت کے رویے تک محدود نہ رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صنفی امتیاز، دھمکانا، تذلیل، توہین آمیز سلوک، مخاصمانہ رویہ اور اختیارات کا ناجائز استعمال بھی ہراسانی کے زمرے میں آتا ہے، خواہ اس کی نوعیت جنسی ہو یا غیر جنسی۔

قرارداد میں واضح کیا گیا ہے کہ جنسی پیش قدمی یا مطالبے کی عدم موجودگی صنفی بنیادوں پر ہراسانی اور امتیازی سلوک کی سنگینی کو کم نہیں کرتی۔

قرارداد کے متن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 14 اور 25 ہر فرد کے وقار، مساوات اور تحفظ کی ضمانت دیتے ہیں۔ ایوان نے کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے سے تحفظ کے قانون 2010ء اور 2022ء کی ترامیم کے تحت صنفی امتیاز کو بھی ہراسانی کی قانونی تعریف میں شامل قرار دیا۔

قرارداد میں وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں پر زور دیا گیا ہے کہ قانون پر اس کی مکمل روح کے مطابق عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ غیر جنسی نوعیت کی ہراسانی کا سامنا کرنے والے افراد کو بھی قانونی تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button