crimelatest news

اراضی تنازع پر فائرنگ، سی سی ڈی اہلکار بھائی سمیت قتل

راولپنڈی کے علاقے چھانگہ گلی میں فائرنگ کے واقعے میں پنجاب کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) راولپنڈی کے ہیڈ کانسٹیبل کو بھائی سمیت قتل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اراضی تنازع پر مذاکرات کے دوران پیش آیا، جس میں ہیڈ کانسٹیبل تحسین شاہ اور ان کے بھائی خضر شاہ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے مقتولین کے کزن منظور شاہ کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ واقعے کے وقت پٹواری سمیت دیگر افراد بھی وہاں موجود تھے۔

پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیں، جبکہ سی سی ڈی حکام نے بھی فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button