پلک تیواری اور ابراہیم علی خان میں تین سالہ تعلق کے بعد علیحدگی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ پلک تیواری اور 25 سالہ ابراہیم علی خان کے بریک اپ کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علیحدگی کا فیصلہ مبینہ طور پر ابراہیم کی جانب سے کیا گیا، تاہم دونوں نے باہمی رضامندی سے تعلق ختم کیا۔
قریبی ذرائع نے بریک اپ کی وجوہات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے، تاہم تعلق ختم ہونے کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق دونوں کی مشترکہ شوٹنگ بھی منسوخ یا معطل کردی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نے تاحال علیحدگی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا اور نہ ہی ایک دوسرے کے خلاف کوئی بیان دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دونوں اس وقت اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ پلک تیواری اور ابراہیم علی خان کے تعلقات کی خبریں پہلی بار 2022ء میں سامنے آئی تھیں، جب دونوں کو ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ سے ایک ساتھ باہر نکلتے دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد بھی دونوں مختلف مواقع پر ساتھ دکھائی دیے۔



