latest newsSports

عباس آفریدی کے پانچ چھکے، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے گروپ سی کے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کے آغاز پر ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں کرونل پانڈیا اور عباس آفریدی کے درمیان روایتی مصافحہ بھی نہیں ہوا۔

مونگ کوک کے مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے۔ ششانک سنگھ نے 40 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ بھارتی کپتان کرونل پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی اننگز کے دوران کرونل پانڈیا جب بولنگ کے لیے آئے تو عباس آفریدی نے ان کے ایک اوور میں مسلسل پانچ گیندوں پر پانچ چھکے جڑ دیے۔ اس اوور میں پاکستانی بیٹرز نے مجموعی طور پر 31 رنز بنائے۔

پاکستان نے 89 رنز کا ہدف صرف 3.5 اوورز میں حاصل کرکے میچ چار وکٹوں سے جیت لیا۔ عباس آفریدی نے محض 8 گیندوں پر 35 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ 2025ء کے ایشیا کپ کے دوران بھی پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کے درمیان مصافحہ نہ کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button