Businesslatest news

ورلڈ بینک کی رپورٹ: پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد، 7 کروڑ 26 لاکھ افراد خطِ غربت سے نیچے

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ ملک کے 7 کروڑ 26 لاکھ افراد خطِ غربت سے نیچے زندگی گزار رہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں روزانہ 3 ڈالر سے کم آمدن والے افراد کی شرح 23 فیصد رہی، جن کی مجموعی تعداد 5 کروڑ 76 لاکھ سے زائد ہے۔

اسی طرح روزانہ 4.20 ڈالر سے کم آمدن رکھنے والے افراد کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کرگئی، جو آبادی کا 47.9 فیصد بنتی ہے، جبکہ روزانہ 8.30 ڈالر سے کم آمدن والے افراد کی تعداد 21 کروڑ 88 لاکھ ریکارڈ کی گئی، جو مجموعی آبادی کا 87.1 فیصد ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق 2024 میں پاکستان میں کثیرالجہتی غربت کی شرح 27.1 فیصد رہی۔ دیہی علاقوں میں غربت کی شرح 56.4 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں 34.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں غربت میں اضافے کی بڑی وجوہات مہنگائی، معاشی سست روی اور آمدن میں کمی بتائی گئی ہیں۔ اشیائے خورونوش اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے نے بالخصوص کم آمدن والے طبقے کو متاثر کیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button