latest newsPolitics

عمران خان کی بہن نورین نیازی اسپتال سے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کو طبی معائنے اور علاج کے بعد پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔

جیل حکام نے نورین نیازی کو اسپتال سے ڈسچارج کرکے واپس جیل منتقل کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

حکام کے مطابق نورین نیازی کو بدھ کی شام طبیعت ناساز ہونے اور بلڈ پریشر بڑھنے پر جیل سے پی آئی سی منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے گئے۔

دوسری جانب نورین نیازی کے وکیل رانا مدثر عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں علاج مکمل کیے بغیر واپس جیل منتقل کیا گیا۔ وکیل نے انہیں فوری طبی سہولیات فراہم کرنے اور اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button