latest newsPakistan
سی ڈی اے کا مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر تجاوزات ختم کرنے کا نوٹس

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر نوٹس ارسال کرتے ہوئے گرین ایریا پر قائم تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

مکان مالک امان اللہ کو جاری نوٹس میں سکیورٹی گارڈ کا کیبن اور جنریٹر ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ رہائشگاہ میں تعمیر کیے گئے کچن کو بھی بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
سی ڈی اے نے نوٹس میں 15 روز کے اندر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت گزرنے کے بعد ادارہ خود کارروائی کرے گا۔
دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ یہ نوٹس وفاقی دارالحکومت میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے تحت معمول کی کارروائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دین یا سیاست کو غیر قانونی سرگرمیوں کے دفاع کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔



