latest newsWorld

امریکی مڈٹرم انتخابات، ایف بی آئی اور آئی سی ای اہلکار پولنگ مانیٹرنگ نہیں کریں گے

امریکی محکمۂ انصاف نے واضح کیا ہے کہ مڈٹرم انتخابات کے دوران ایف بی آئی اور امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے اہلکار پولنگ مانیٹرز کے فرائض انجام نہیں دیں گے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شہری حقوق کی تنظیم این اے اے سی پی کی جانب سے دائر وفاقی مقدمے میں محکمۂ انصاف نے عدالت کو بتایا کہ انتخابی مانیٹرز قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے بجائے نگران کے طور پر کام کریں گے اور ان کے پاس اسلحہ بھی نہیں ہوگا۔

محکمۂ انصاف کے مطابق مانیٹرز کو ہدایت اور تربیت دی گئی ہے کہ وہ ووٹنگ کے عمل میں مداخلت نہ کریں اور ریاستی و مقامی قوانین کی پابندی کریں۔

واضح رہے کہ این اے اے سی پی نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ پراسیکیوٹرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو انتخابی مانیٹرز کے طور پر تعینات کرنے سے روکا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button