Businesscrimelatest news

بائننس پر تاریخ کا بڑا سائبر حملہ، 6.3 ارب ڈالر کے کرپٹو اثاثے متاثر

کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس کو تاریخ کے بڑے سائبر حملوں میں سے ایک کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 6.3 ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے متاثر ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد بائننس نے مختلف بلاک چین پارٹنرز اور اسٹیبل کوائن کمپنیوں کے تعاون سے تقریباً 3 ارب ڈالر مالیت کے اثاثے منجمد کردیے ہیں۔

کمپنی نے سکیورٹی جانچ مکمل ہونے تک عارضی طور پر رقوم جمع کرانے اور نکلوانے کی سہولت بھی معطل کردی ہے، جبکہ تمام نقصانات خود پورے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بائننس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق سائبر حملہ کمپنی کے ایک انجینئر کا لیپ ٹاپ ہیک ہونے کے باعث ہوا، جس کے ذریعے ہیکرز نے سسٹم تک رسائی حاصل کرکے غیر قانونی رقوم کی منتقلی کی کوشش کی۔

بلاک چین انٹیلیجنس فرم ٹی آر ایم لیبز کے مطابق اس حملے میں شمالی کوریا کا سرکاری ہیکنگ گروپ ’ٹریڈر ٹریٹر‘ ملوث ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کرپٹو پلیٹ فارم بائی بٹ سے تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے چوری ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button