crimelatest news
بھارت: گائے ذبح کرنے کے الزام میں 3 مسلمانوں کو عمر قید

بھارت کی ریاست گجرات کی ایک عدالت نے گائے ذبح کرنے کے الزام میں 3 مسلمان شہریوں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
رپورٹ کے مطابق وسیم قریشی، محمد رفیق قریشی اور اشفاق کے قبضے سے 277 کلو گرام گائے کا گوشت برآمد ہوا تھا، جس پر عدالت نے تینوں کو عمر قید اور 3 لاکھ بھارتی روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
گجرات کے نائب وزیراعلیٰ ہرش سانگھوی نے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح پیغام ہے کہ قانون گائے ذبح کرنے والوں کو نہیں چھوڑے گا۔



