latest newsSports
ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

ہانگ کانگ میں جاری سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 88 رنز بنائے۔ ششانک سنگھ نے 11 گیندوں پر 40 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 2 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے 2 جبکہ احمد دانیال اور محمد شہزاد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف صرف 3.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔ خواجہ نافع نے 12 گیندوں پر 41 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 2 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، جبکہ کپتان عباس آفریدی نے 35 رنز بنائے۔
عبدالصمد 7 اور عرفان خان 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔



