latest newsPolitics
پی ٹی آئی کا سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے کا فیصلہ

] تحریک انصاف نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر برقرار رکھنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سوا کسی کو وزیراعلیٰ کے متبادل امیدوار کی نامزدگی یا فیصلے میں تبدیلی کا اختیار نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں پارٹی رہنماؤں اور ارکان کو وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے معاملے پر اجلاس بلانے، تجاویز دینے اور بحث کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔



