latest newsPoliticsWorld

ایران پر دوبارہ حملے کا فیصلہ صرف ٹرمپ اور نیتن یاہو جانتے ہیں: امریکی سفیر

حوثیوں کے میزائل حملے خطے، خصوصاً سعودی عرب، کے لیے تشویش ناک ہیں، مائیک ہکابی

اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی ہوگی یا نہیں اور اگر ہوگی تو کب، اس بارے میں صرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جانتے ہیں۔

نیوز میکس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مائیک ہکابی سے سوال کیا گیا کہ کیا اسرائیل میں سیاسی غیر یقینی صورت حال ایران پر حملوں کا سبب بن سکتی ہے؟

اس پر امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل اپنے اپنے قومی مفادات اور سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں گے۔

مائیک ہکابی کا کہنا تھا کہ دنیا میں صرف دو افراد جانتے ہیں کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی ہوگی یا نہیں اور اگر ہوگی تو اس کا وقت کیا ہوگا، اور وہ ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو ہیں۔

امریکی سفیر نے مزید کہا کہ اس وقت زیادہ تشویش ناک معاملہ سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک پر حوثیوں کے میزائل حملے ہیں۔ ان کے بقول ایران کے حوالے سے کچھ بھی ہوسکتا ہے، تاہم حوثی مسلسل خطے، بالخصوص سعودی عرب، کی جانب میزائل داغ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button