latest newsPolitics
انگور اڈہ واقعہ: طالبان رجیم کا بیان جھوٹا اور من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

وزارت اطلاعات و نشریات نے انگور اڈہ واقعے سے متعلق افغان طالبان رجیم کے بیان کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیانیہ ان کے فریب پر مبنی طرزِ عمل کی عکاسی کرتا ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان فورسز نے پاکستانی حدود میں شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے برسائے۔ بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ طالبان رجیم کی یہ کارروائی بھارتی ہدایات اور پراکسی عناصر کے طے کردہ طریقہ کار کا تسلسل ہے۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کی 7 پوسٹیں تباہ کر دیں، جبکہ افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔
وزارت نے مزید کہا کہ غیر نمائندہ طالبان رجیم اپنے عوام کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے۔



