latest newsPakistan

خواتین کو جنسی زیادتی کا ذمہ دار ٹھہرانے والی سوچ پر نظرثانی ضروری ہے، جسٹس عائشہ ملک

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے خواتین کو جنسی زیادتی کی دعوت دینے یا اس کا سبب بننے کا ذمہ دار ٹھہرانے کے تصورات پر سوال اٹھاتے ہوئے ایسی سوچ پر نظرثانی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں صنفی بنیاد پر تشدد کے مقدمات کی سماعت کرنے والی عدالتوں کے ججوں کے لیے ریپ کیسز کی سماعت سے متعلق رہنما کتاب (بینچ بک) کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ جنسی تشدد کے واقعات اس قدر عام ہوتے جارہے ہیں کہ معاشرے میں ان پر وہ عوامی ردعمل دیکھنے میں نہیں آتا جس کی ضرورت ہے۔

اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے خواتین کو جنسی زیادتی کا ذمہ دار قرار دینے والے نظریات پر تنقید کی اور زور دیا کہ ایسے مفروضوں کا ازسرنو جائزہ لیا جانا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button