crimelatest news

پاکستان میں سائبر کرائم کے 60 فیصد کیسز مالی فراڈ سے متعلق ہیں، سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

او ٹی پی کے ذریعے فراڈ سرفہرست، ڈپلیکیٹ سمز کے ذریعے ارکان پارلیمنٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سائبر کرائم کے 60 فیصد معاملات مالی فراڈ سے متعلق ہیں، جن میں سب سے زیادہ فراڈ ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ واٹس ایپ اور ایس ایم ایس کے ذریعے فراڈ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ اکاؤنٹس ہیک کرنے اور کرپٹو پونزی اسکیمز کے ذریعے مالی فراڈ کی فہرست میں چوتھا نمبر ہے۔

کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ کرپٹو کرنسی کا معاملہ میر رضا کیس میں بھی سامنے آیا تھا، جس کی تفصیلات ڈرامائی انداز میں منظرعام پر آئیں۔

اجلاس میں سینیٹر قرۃ العین مری نے ارکان پارلیمنٹ فرحان چشتی اور شہریار مہر کے ساتھ فراڈ کا معاملہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے دونوں ارکان کی ڈپلیکیٹ سمز حاصل کرلی تھیں۔

این سی سی آئی اے حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ ٹیلی کام کمپنیوں اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے متعلق ہے، لہٰذا ان اداروں سے جواب طلب کیا جانا چاہیے۔

حکام نے چینی سفارت خانے کے ساتھ آن لائن فراڈ کے معاملے پر بھی بریفنگ دی اور بتایا کہ فراڈ میں ملوث افراد کمبوڈیا میں موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button