latest newsPakistan
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف مقدمے کا فیصلہ محفوظ، 29 اکتوبر کو سنایا جائے گا

راولپنڈی: اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے انسانی حقوق کے وکلا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف سیکیورٹی رکاوٹیں ہٹانے اور بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کے دورے کے دوران مقررہ راستے میں خلل ڈالنے کے الزام سے متعلق مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں مقدمے کی سماعت مکمل ہوگئی، جہاں دونوں ملزمان نے ضابطۂ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت اپنے بیانات ریکارڈ کرائے، جبکہ سرکاری وکیل نے حتمی دلائل مکمل کیے۔
عدالت دونوں ملزمان کی موجودگی میں جمعرات، 29 اکتوبر کو اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنائے گی۔
واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 7 اکتوبر کو سیکیورٹی رکاوٹیں ہٹانے کے مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فردِ جرم عائد کی تھی۔



