latest newsPoliticsWorld

امریکا کا آبنائے ہرمز سے فوجی انخلا کا ایرانی دعویٰ مسترد

واشنگٹن/تہران: امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے آبنائے ہرمز سے امریکی فوج کے پیچھے ہٹنے سے متعلق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹا قرار دیا ہے۔

سینٹکام کے بیان کے مطابق امریکی افواج بدستور مشرقِ وسطیٰ میں تعینات ہیں اور آبنائے ہرمز سمیت اردگرد کے پانیوں میں چوکس ہیں۔ امریکی کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران کے بجائے امریکی فوج کے پاس ہے۔

دوسری جانب ایرانی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے سے گزرنے والا ایک آئل ٹینکر پانی میں چھپی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی۔

ایرانی بحریہ کے مطابق آئل ٹینکر اپنا ٹریکنگ سسٹم بند کرکے اس علاقے سے گزر رہا تھا، جسے ایرانی فوج نے ممنوعہ علاقہ قرار دے رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button