entertanmentlatest news

لاہور میں بسنت کی تاریخ تبدیل، اب 12 سے 14 مارچ 2027 تک منائی جائے گی

لاہور: پنجاب کابینہ نے لاہور میں بسنت کی تاریخ تبدیل کرنے کی سمری منظور کرلی، جس کے بعد اب شہر میں بسنت 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو منائی جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق حکومت پنجاب نے بسنت کے سابقہ شیڈول میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت جشنِ بسنت کی تقریبات مارچ 2027 میں منعقد ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق بسنت کی تاریخ تبدیل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور نے سمری محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوائی تھی، جس کے بعد محکمہ داخلہ نے اسے منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کو ارسال کیا۔ پنجاب کابینہ نے سمری کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت پنجاب نے لاہور میں 29 جنوری سے 7 فروری 2027 تک 10 روزہ بسنت منانے کا اعلان کیا تھا، تاہم نئے فیصلے کے تحت اب بسنت کی تقریبات 12 سے 14 مارچ 2027 تک ہوں گی۔

کابینہ کی منظوری کے بعد لاہور میں جشنِ بسنت کے لیے نئی تاریخیں مقرر کردی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button