latest newsWorld

ٹرمپ کا سعودی عرب کو حوثیوں کے خلاف اسرائیلی مدد قبول کرنے کا مشورہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یمن کے حوثیوں کے خلاف لڑائی میں مدد فراہم کرنے سے متعلق اسرائیل کی پیشکش قبول کر لے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ آیا سعودی عرب کو اسرائیل کی پیشکش قبول کرنی چاہیے؟ اس پر امریکی صدر نے جواب دیا، ’’ہاں، بالکل، میرے خیال میں ایسا کرنا چاہیے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اسرائیل سعودی عرب کے لیے بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں ایک سفارتی ذریعے نے اسرائیلی اخبار کو بتایا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی ثالثی کے ذریعے سعودی عرب کو حوثیوں کے خلاف مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔ اس پیشکش کا ایک مقصد سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانا بھی تھا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس اقدام کی مخالفت کی تھی، کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ اس پر سعودی عوام کی جانب سے ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے امریکا کو اس کے جوہری پروگرام سے منسلک زیرِ زمین مقام ’’پک ایکس ماؤنٹین‘‘ کو نشانہ بنانا پڑ سکتا ہے۔

جمعرات کی رات ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر ایران کے پاس یہ ہتھیار آ گئے تو وہ انہیں ضرور استعمال کرے گا۔

ایران کی زیرِ زمین جوہری تنصیبات کا ذکر کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی جوہری صلاحیت ایک بہت بڑے پہاڑ کے نیچے دفن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اب ’’پک ایکس ماؤنٹین‘‘ کا جائزہ لے رہا ہے اور ممکن ہے کہ اسے نشانہ بنانا پڑے۔ ان کے بقول، امریکا اس مقام پر حملہ کرکے اسے تیزی سے تباہ کر سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button