latest newsPakistan

لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم دہشت گرد کمانڈر زاہد گل ہلاک

لکی مروت: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران اہم دہشت گرد کمانڈر زاہد گل ہلاک ہوگیا۔

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے مطابق ہلاک دہشت گرد کا تعلق خوارجی گل بہادر گروپ سے تھا اور وہ پرانی کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کا مرکزی ماسٹر مائنڈ تھا۔ زاہد گل دہشت گردی کے متعدد سنگین واقعات میں سکیورٹی اداروں کو مطلوب تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق زاہد گل نے پرانی کوہاٹ پولیس لائنز پر حملے میں استعمال ہونے والی بارود سے بھری خودکش گاڑی کی خود رہنمائی کی تھی۔ وہ بلی تنگ میں بینک ڈکیتی میں بھی ملوث تھا، جس کے دوران 60 لاکھ روپے لوٹے گئے۔ ڈکیتی کی رقم بکاخیل اور جانی خیل میں بنوں کی دہشت گرد تشکیلوں میں تقسیم کی گئی تھی۔

حکام کے مطابق زاہد گل کوہاٹ میں متعدد خودکش حملہ آوروں کی ترسیل میں بھی ملوث رہا۔ دو ماہ قبل وہ نئی کوہاٹ پولیس لائنز پر حملے کے لیے بھی ایک خودکش حملہ آور لایا تھا، تاہم سکیورٹی اداروں نے یہ حملہ ناکام بنا دیا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق زاہد گل کے آئندہ اہداف میں کوہاٹ میں پاک فضائیہ کا سیٹ اپ اور پولیس ٹریننگ اسکول شامل تھے۔ دہشت گرد تشکیل کے دیگر کارندے پہلے ہی سکیورٹی اداروں کی حراست میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button