latest newsWorld

ٹرمپ کی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا عہدہ سنبھالنے کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں برطرف

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیٹی زکریا کو عہدہ سنبھالنے کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے دو الگ الگ عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ کیٹی زکریا پریس سیکریٹری کی ذمہ داریاں چھوڑ رہی ہیں۔

کیٹی زکریا نے پیر کو عہدہ سنبھالا تھا، جبکہ منگل کو وائٹ ہاؤس میں اپنی پہلی پریس بریفنگ دی۔ تاہم ابتدائی دنوں ہی میں انہیں اپنی قانونی قابلیت اور پریس بریفنگز و انٹرویوز میں کارکردگی پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب پہلی پریس بریفنگ کے دوران وہ متعدد سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اٹکیں اور بعض سوالات کے غیر تسلی بخش جواب دیے۔ ایک صحافی نے جب ان سے پوچھا کہ انہوں نے امریکا کی کس ریاست میں وکالت کا لائسنس حاصل کیا ہے تو انہوں نے جواب دیا، ’’جب میں چین منتقل ہوئی تھی۔‘‘

امریکی میڈیا کی تحقیقات کے مطابق کیٹی زکریا نے 2011 میں پیپرڈائن یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی، تاہم امریکا کی 50 ریاستوں یا ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں کسی بھی بار ایسوسی ایشن کے ریکارڈ میں ان کا نام بطور وکیل درج نہیں تھا۔

تنقید بڑھنے کے بعد کیٹی زکریا نے اعتراف کیا کہ وہ پہلی کوشش میں بار کا امتحان پاس نہیں کر سکی تھیں اور اس کے بعد انہوں نے دوبارہ امتحان نہیں دیا۔

اپنی پہلی پریس بریفنگ کے دوران وہ اپنے شوہر کو بھی غلطی سے ’’میرے صدر‘‘ کہہ بیٹھی تھیں، جس پر انہیں مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

تنازع کے بعد صدر ٹرمپ نے جمعے کو صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے زکریا کو عہدے پر برقرار رکھنے کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کا مشورہ دیا تھا، کیونکہ ابتدائی دنوں میں انہیں میڈیا کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

وائٹ ہاؤس اور کیٹی زکریا کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button