latest newsPakistan

عبدالعلیم خان کی مداخلت، پوسٹل لائف انشورنس پالیسی ہولڈرز کی رکی ادائیگیاں 24 گھنٹے میں جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی فوری مداخلت پر پوسٹل لائف انشورنس کمپنی (پی ایل آئی سی) کے متعدد پالیسی ہولڈرز کی تقریباً دو سال سے رکی ہوئی ادائیگیوں کا معاملہ 24 گھنٹے میں حل کر دیا گیا۔

کینیڈا میں مقیم محمد عمران، پاکستان سے لبنیٰ اسد اور دیگر شکایت کنندگان کے مطابق میچور ہونے والی انشورنس پالیسیوں کی رقوم نہ ملنے پر انہوں نے پہلے وفاقی محتسب سے رجوع کیا تھا۔

شکایت کنندگان کا کہنا ہے کہ وفاقی محتسب نے کراچی کے جنرل منیجر کو ادائیگیاں فوری یقینی بنانے کی ہدایت کی، تاہم اس حکم کے باوجود مزید چھ ماہ تک معاملہ التوا کا شکار رہا۔

متاثرین نے الزام عائد کیا کہ انہیں مختلف بہانوں سے دفاتر کے چکر لگوائے جاتے رہے، نئے اعتراضات اٹھائے گئے اور بعض اہلکاروں نے رشوت بھی طلب کی۔ ادائیگیوں میں مسلسل تاخیر کے باعث انہیں مالی مشکلات اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

شکایت کنندگان کے مطابق معاملہ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے علم میں آنے پر انہوں نے فوری کارروائی کی ہدایت کی، جس کے نتیجے میں 24 گھنٹے کے اندر رکے ہوئے چیکس کی ادائیگی یقینی بنا دی گئی۔

محمد عمران، لبنیٰ اسد اور دیگر پالیسی ہولڈرز نے وفاقی وزیر مواصلات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت مداخلت سے طویل انتظار ختم ہوا اور عوامی شکایات کی شنوائی پر ان کا اعتماد بحال ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button