crimelatest news
راولپنڈی: نجی اسکول میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، پرنسپل اور چوکیدار زیرِ حراس

راولپنڈی کے علاقے تھانہ دھمیال کی حدود میں واقع نجی اسکول میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
پولیس کے مطابق والدین کی شکایت پر اسکول کے پرنسپل اور چوکیدار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بچی کے والد کے مطابق بیٹی نے 21 ستمبر کو اسکول کے چوکیدار پر مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سکول انتظامیہ نے انہیں بلا کر سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی، تاہم بعض ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئی تھیں۔
والد نے الزام لگایا کہ اسکول انتظامیہ مبینہ طور پر واقعہ چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق والدین کی درخواست پر بچی کا طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔



