latest newsPakistan
پی ٹی آئی دھرنے کیلئے جتھا تیار کرنے کے الزام میں لاہور اور اسلام آباد سے گرفتاریاں

لاہور اور اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے کے لیے مبینہ طور پر جتھا تیار کرنے کے الزام میں ایک، ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
لاہور پولیس کے مطابق پی ٹی آئی دھرنے میں لڑائی کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کرنے والے شخص امین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ اسے فاطمہ نامی خاتون نے جتھا تیار کرنے کا ٹاسک دیا تھا، جبکہ ملزم کے موبائل فون سے خاتون کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ بھی ملی ہے۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران فرار ہونے والے ملزم کے 3 ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، جبکہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون سمیت 2 افراد کے خلاف بغاوت کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔



