latest newsPakistan

گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی جارحیت کی کوشش ناکام، متعدد ہلاک

چمن: پاک افغان سرحدی علاقے گلستان سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی جارحیت کی کوشش ناکام بنادی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے جارحیت کی کوشش پر فورسز نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جبکہ سرحدی علاقے میں پاکستانی سکیورٹی فورسز مکمل طور پر چوکس ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button