60 لاکھ بیرل خام تیل سے بھرے 3 ایرانی آئل ٹینکرز امریکہ روانہ

امریکا کی جانب قبضے میں لیے گئے تین ایرانی آئل ٹینکرز تقریباً 60 لاکھ بیرل خام تیل لے کر مبینہ طور پر امریکا کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹینکرز کے ٹرانسپونڈرز پر منزل درج نہیں، تاہم بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ٹینکر ٹریکرز‘ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ تینوں جہاز امریکا کی طرف رواں دواں ہیں۔
میری ٹائم ڈیٹا کے مطابق ٹینکرز میں شامل ’مجیسٹک ایکس‘ اور ’ٹفانی‘ برازیل کے شمالی ساحل کے قریب موجود ہیں، جبکہ تیسرا ٹینکر ’لینور‘ جنوبی افریقا کے قریب سے گزر کر بحر اوقیانوس میں داخل ہو چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تینوں ٹینکرز پر ایران کی تیل کی برآمدات محدود کرنے سے متعلق امریکی پابندیاں عائد ہیں۔ ’مجیسٹک ایکس‘ اور ’ٹفانی‘ کو اپریل میں ایران سے تیل لوڈ کرنے کے بعد امریکا نے قبضے میں لیا تھا، جبکہ ’لینور‘ کو جون کے اوائل میں بحر ہند سے قبضے میں لیا گیا تھا۔



