latest newsShowbiz

امریکا میں اس وقت نااہل ترین لوگوں کی حکومت ہے، جلد اس دور سے نکل جائیں گے: جارج کلونی

وینس: ہالی ووڈ کے معروف اداکار جارج کلونی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اپنی تاریخ کے ایک ’’بدقسمت‘‘ دور سے گزر رہا ہے، تاہم ملک اس صورتحال سے نکل جائے گا۔

وینس فلم فیسٹیول کے افتتاحی روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 65 سالہ جارج کلونی نے کہا کہ وہ موجودہ امریکی حکومت پر ’’شرمندہ‘‘ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکا میں ایسی حکومت ہے جسے کاکسٹو کریسی کہا جاسکتا ہے، یعنی ایسا نظام جس میں کم ترین اہلیت رکھنے والے لوگ حکومت کرتے ہیں۔

جارج کلونی نے امید ظاہر کی کہ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات امریکی حکومت کے اختیارات پر ’’چیک اینڈ بیلنس‘‘ قائم کرسکتے ہیں، جبکہ 2028 میں حالات معمول پر آنے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود ایک امید پسند شخص ہیں اور امریکا کی تاریخ میں اس سے بھی مشکل ادوار دیکھ چکے ہیں۔ کلونی نے 1968 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت امریکا کے تقریباً ہر شہر میں ہنگامے ہوئے، مارٹن لوتھر کنگ جونیئر اور بوبی کینیڈی ایک ہی سال قتل ہوئے جبکہ تشدد کے باعث دارالحکومت کیپٹل کے گرد ٹینک بھی تعینات کیے گئے تھے۔

جارج کلونی وینس فلم فیسٹیول میں اپنی شاندار فلمی خدمات کے اعتراف میں گولڈن لائن ایوارڈ حاصل کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مصنوعی ذہانت، ماحولیاتی تبدیلی اور فلمی صنعت کو درپیش مسائل پر بھی اظہار خیال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button