latest newsPakistan

پی ٹی آئی کے دوست کراچی آنا چاہتے ہیں تو آجائیں، پاکستان مخالف بات برداشت نہیں ہوگی: مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست کراچی آنا چاہتے ہیں تو آجائیں، تاہم ایک بات یاد رکھیں کہ پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں ہوگی۔

گزری میں کمیونٹی سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ انہیں پی ٹی آئی کے لوگوں سے کوئی اختلاف نہیں۔ جلسہ یا مجمع ہو تو انتظامیہ اس کے لیے کام کرتی ہے، پیپلزپارٹی کا جلسہ ہو تو بھی کنٹینرز لگائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمیونٹی سینٹرز بھی بنیادی سہولتوں میں شمار ہوتے ہیں۔ صاحب حیثیت افراد بڑے لان میں تقریبات کرلیتے ہیں، لیکن عام آدمی کے لیے ایسا کوئی راستہ نہیں ہوتا۔ شہریوں کے لیے مزید کمیونٹی سینٹرز بنانے پر بڑے پیمانے پر کام کر رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اس وقت کراچی پاکستان کا واحد بڑا شہر ہے جہاں بلدیاتی حکومت فعال ہے۔ ماضی میں جن لوگوں نے شہر کا بیڑا غرق کیا، وہی آج الگ انتظامی یونٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button