latest newsWorld

ترک تحقیقی جہاز اورچ رئیس تیل و گیس کی تلاش کیلئے کراچی پہنچ گیا

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سائنسی اور اسٹریٹجک تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوگیا، ترکیہ کا جدید سمندری تحقیقی جہاز ’اورچ رئیس‘ تیل و گیس کی تلاش کے لیے کراچی پہنچ گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے تعاون کو نئی اسٹریٹجک شراکت داری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیسمک سروے کسی بڑی دریافت کی ضمانت نہیں، تاہم اس کے بغیر مستقبل میں کوئی دریافت ممکن نہیں، اس لیے اسے وسیع تر قومی وژن کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے جہاز کی آمد کو توانائی کے شعبے میں تعاون کی جانب اہم عملی قدم قرار دیا۔

ترکیہ کا جدید سیسمک ریسرچ جہاز مکران کے ساحلی علاقے میں ٹو ڈی اور پاکستانی سمندری حدود میں تھری ڈی سروے کرے گا۔

اس موقع پر معدنیات کی تلاش اور توانائی کے شعبے میں تعاون سمیت تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترک وزیر توانائی کو سووینئر پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button