latest newsPakistan
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 22 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران 22 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 اور 17 نومبر کو جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس میں خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں سکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران خوارج کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے، جبکہ ٹانک میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔
ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔



