latest newsPakistan

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ بلوچستان، جوانوں کے دفاعِ وطن کے عزم کو سراہا

کوئٹہ: آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورہ بلوچستان کے دوران مشکل آپریشنل حالات کے باوجود پاک فوج کے جوانوں اور افسران کے دفاعِ وطن کے غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تربت میں شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر انہیں بلوچستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جاری کامیاب آپریشنز پر جامع بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو بلوچستان میں جاری مختلف سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے مشکل آپریشنل حالات کے باوجود اعلیٰ تیاریوں، پیشہ ورانہ مہارت اور مادر وطن کے دفاع کے غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button