crimelatest news
لاہور:: اشتہاری ملزمہ کے پتھراؤ سے پولیس انسپکٹر زخمی، ملزمہ گرفتار

لاہور(عمران اسلم)اسلام پورہ میں پولیس چھاپے کے دوران اشتہاری ملزمہ نے پتھراؤ کر کے اینٹ مار دی، جس سے پولیس انسپکٹر زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن نے خواتین اہلکاروں کے ہمراہ اسلام پورہ میں چھاپہ مارا تو اشتہاری ملزمہ منیبہ شاہین نے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران ایک اینٹ پیٹرولنگ گاڑی میں موجود انسپکٹر طارق کو لگی، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق اشتہاری ملزمہ منیبہ شاہین کو گرفتار کرکے کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔



