entertanmentlatest newsShowbiz

ایمن خان اور منیب بٹ کو برطانوی پارلیمنٹ میں اعزازی اسناد پیش

لندن: پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کو پاکستانی فنون اور شوبز انڈسٹری کے لیے خدمات کے اعتراف میں برطانوی پارلیمنٹ میں اعزازی اسناد پیش کی گئیں۔

یہ تقریب لندن کے علاقے ویسٹ منسٹر میں واقع ہاؤس آف پارلیمنٹ کے ایک کمیٹی روم میں منعقد ہوئی، جس کی میزبانی برطانوی پاکستانی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے کی، جبکہ اہتمام آرٹس پروموٹر عطاء حق کی جانب سے کیا گیا تھا۔ تقریب میں برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان اور پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔

ایمن خان اور منیب بٹ کو پاکستانی ڈرامے اور تفریحی شعبے میں خدمات اور پاکستانی فن و ثقافت کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں کردار ادا کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا۔

دونوں فنکاروں نے برطانوی پارلیمنٹ میں اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے کیریئر کا یادگار لمحہ قرار دیا۔

منیب بٹ نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ اتنا متاثر کن رہا کہ اب وہ سیاست میں آنے کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے برطانیہ میں ملنے والی محبت، گرم جوشی اور عزت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈراموں، فلموں اور فنکاروں نے دنیا بھر میں اپنی جگہ بنائی ہے، جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی ملک کے ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر فروغ دے رہی ہے۔

ایمن خان نے بھی اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان اور برطانیہ، دونوں ملکوں میں یکساں محبت ملتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button