entertanmentlatest newsShowbiz

دیا مرزا کی نوازالدین صدیقی پر تنقید، انسٹاگرام پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کی اداکار نوازالدین صدیقی سے متعلق مبہم انسٹاگرام پوسٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

دیا مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں نوازالدین صدیقی کو کام کے حوالے سے مشکل شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کے رویے اور گفتگو کے انداز پر تنقید کی، تاہم انہوں نے اپنے بیان کی وجوہات واضح نہیں کیں۔

اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ نوازالدین صدیقی کے ساتھ کام کرنا ایک ڈراؤنا تجربہ ہے، انہیں بات کرنے کی تمیز نہیں اور ان کا رویہ بھی الگ ہی سطح کا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں نوازالدین صدیقی کو ٹیگ بھی کیا۔

دیا مرزا کے اس اچانک بیان کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی، جبکہ نوازالدین صدیقی نے بھی اس پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔

پوسٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔ بعض صارفین نے اسے دونوں فنکاروں کے کسی نئے منصوبے کی تشہیری مہم قرار دیا، جبکہ کچھ نے اس اندازِ تشہیر پر تنقید کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button