latest newsSports
راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 325 رنز بنا کر آؤٹ، سری لنکا پر 227 رنز کی برتری حاصل

راولپنڈی: سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 325 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم کو مہمان ٹیم پر 227 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، تاہم دن کے آغاز پر ہی چوتھی وکٹ مزید کوئی رن بنائے بغیر گر گئی اور اعظم اویس 47 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی پانچویں وکٹ 178 رنز جبکہ چھٹی وکٹ 193 رنز پر گری۔ سعود شکیل 24 اور ثاقب خان 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے اذان اویس نے 47 جبکہ رضا اللہ نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔
سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسیتھا فرنینڈو نے 3 پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔



