latest newsPolitics

بشریٰ بی بی کو جیل میں تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو جیل میں ہر قسم کی ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ان کے لیے اسپیشلسٹ ڈاکٹر بھی مہیا کیا جائے اور سیل میں سہولیات سے متعلق مسائل فوری حل کیے جائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ اس دوران بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹس طلب کرنے سے متعلق درخواست بھی زیر سماعت آئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ بشریٰ بی بی کو اگر اسپیشلسٹ ڈاکٹر کی ضرورت ہے تو ڈاکٹر فراہم کیا جائے۔ ان کے سیل میں سہولیات سے متعلق جو مسائل ہیں، انہیں بھی حل کیا جائے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر وکلا نے آج بھی دلائل کا آغاز نہیں کیا۔ سماعت کے آغاز پر لطیف کھوسہ نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے ایک نئی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ موجودہ طبی صورتحال میں بشریٰ بی بی بینائی سے بھی محروم ہوسکتی ہیں۔

اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس حوالے سے خط لکھوا دیا گیا ہے، جبکہ جسٹس سرفراز ڈوگر نے بیرسٹر سلمان صفدر کو اپیلوں پر دلائل شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیف جسٹس کا حکم ہے اور وہ ایک لفظ بھی نہیں بولیں گے۔

جسٹس سرفراز ڈوگر نے مزید کہا کہ وہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ عدالت اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے مکمل انصاف فراہم کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button